ریولوشن (IMT کا فرانسیسی سیکشن) کے طالب علم ممبران نے مونٹ پیلیئے یونیورسٹی میں ہونے والے عام اکٹھ میں مندرجہ ذیل قراردار منظور کی۔ یہ ٹولوز میں ایک طلبہ کے اکٹھ میں بھی پیش کی گئی(جس پر آج رائے شماری ہو گی) اور اسے نانٹیر اور لیون میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اس میں پیلی واسکٹ والوں کی تحریک کی حمایت کی گئی ہے اور میکرون کی قابل نفرت حکومت کو گرانے کے لیے ہڑتالوں کی مہم چلانے کا کہا گیا ہے۔

[Source]

قرارداد

’’یہ عام اکٹھ پیلی واسکٹ والوں کی تحریک اور تمام محنت کشوں اور سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں کی حمایت کا اعلان کرتا ہے، جو میکرون کی محنت کش طبقے کے خلاف پالیسیوں سے لڑنے کے لیے تحریک میں آئے ہیں۔

یہ محنت کش طبقے پر ہونے والے کسی ایک خاص حملے کے خلاف لڑنے کی بات نہیں رہی، اب سے ہمیں حکومت کی مجموعی پالیسی کے خلاف لڑنا ہو گا۔ اس حکومت کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں رہی۔ ہمیں اسے گرانا ہو گا۔

یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے ٹریڈ یونین تحریک کو ایک 24 گھنٹے کی عام ہڑتال کا لائحہ عمل سامنے رکھنا ہو گا، جو ہڑتالوں کی یہ لا محدود تحریک کا نقطۂ آغاز ثابت ہو۔‘‘

ٹولوز میں ہمارا ایک کامریڈ یہی قراراد پیش کر رہا ہے (ویڈیو) :